محمد بن یوسف حسینی سمر قندی: ناصر الدین لقب اور ابو القاسم کنیت تھی، اپنے زمانہ کے امام عظیم کبیر المحل عالم تفسیر و حدیث و فقہ اور واعظ و مجتہد علم ادب اور ائمہ کبار اور علمائے نامدار کے بڑے ثنا خوان تھے،نہایت مفید اور کثیر المنافع تصنیفات کیں جس میں سے کتاب نافع فقہ میں اور متقط فتاویٰ میں اور خلاصۃ المفتی اور کتاب الاخصاف اور مصابیح السبل وغیرذلک مشہورومعروف ہیں،وفات آپ کی ۵۵۶ھ میں [1]ہوئی۔بعضوں نے کہا ہے کہ آپ کو سمر قند کی غسان قوم میں سے ایک قبیلہ نے شہید کیا۔’’عارف مسائل دین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ۵۴۹ھ’’دستور الاعلام‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)