محمد بن یحییٰ بن مہدی فقیہ خرجانی: امام فاضل فقیہ کامل علامۂ زماں فہامۂ دوراں تھے،صاحب ہدایہ نے آپ کو اصحاب تخریج میں سے شمارکیا ہے،کنیت ابو عبد اللہ تھی،فقہ آپ نے ابی بکر رازی سے حاصل کی اور آپ سے ابو الحسین احمد قدوری و احمد بن محمد ناطقی نے تفقہ کیا۔فالج کی بیماری سے ۳۹۸ھ میں وفات پائی اور بغداد میں امام ابو حنیفہ کی قبر کے پاس دفن کیے گئے۔’’مکرم زمان‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)