ضیاء الدین محمد بن محمد بن محمد سعید بن عمر بن علی ہندی صغانی عمر ی نزیل المدینہ ثم المکہ: فاضل نحوی،فقیہ اور مکہ معظمہ میں شیخ الحفنیہ تھے۔آپ امام حسن صغانی لاہوری کی اولاد میں سے تھے جن کا سلسلہ نسب حضرت عمر بن خطاب سے ملتا ہے،جمال مطری،قطب بن مکرم اور بدر فارتی سے حدیث سماعت کی،بڑے سخت قسم کے حنفی تھے۔شافعیوں کے ساخت مخالف تھے ۷۶۳ھ میں آلِ جماز سے دشمنی کے سبب مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ منتقل ہوگئے۔جہاں اپنی وفات تک درس دیتے رہے۔۷۸۰ھ میں مکہ معظمہ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)