محمد بن حسین بن ناصر عبدالعزیز[1]بندینجی: ضیاء الدین لقب تھا،فقیہ متجر محدث بے نظیر تھے،فقہ علاء الدین ابی بکر محمد بن احمد سمر قندی سے حاصل کی اور ۵۲۵ھ میں کتاب صحیح مسلم کو محمد بن فضل نیشا پوری سے سنا اور روایت کیا جنہوں نے عبد الغافر فارسی اور انہوں نےجلودی اور انہوں نے امام مسلم سے سنا تھا،آپ سے صاحب ہدایہ نے فقہ پرھی۔صاحب ہدایہ کہتے ہیں کہ مرو میں ۵۴۵ھ کو انہوں نے اپنی تمام مسوعات کی بالمشافہہ مجھ کو روایت کرنے کی اجازت دی۔
1۔ یر سوخی یرسوخ بلاد فرغانہ میں واقع ہے’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)