محمد بن خزیمہ بلخی قلاسی: مشائخ بلخ سے فقیہ متجر صاحب اختیارات فی المذہب تھے،کنیت ابو عبد اللہ تھی،قلاس آ پ کو اس لیے کہاکرتے تھے کہ آپ قلس یعنی وہ رسی بٹوایا کرتے تھے جس سے کشتیاں باندھی جاتی ہیں۔وفات آپ کی ۳۱۴ھ میں ہوئی۔’’نادر جہان‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)