محمد عنایت[1]اللہ قادری قصوری ثم اللاہوری الشطاری: ابو المعارف کنیت تھی۔جامع علومِ ظاہر و باطن،فقیہ فاضل،صوفی کامل تھے۔شرح وقایہ کے حواشی المسمی بہ غایۃ الحواشی دو جلدوں میں تصنیف کیے جن میں فروع کثیرہ داخل کیے اور کنز الدقائق کی شرح ملتقط الدقئق نام تصنیف کی جس میں باب تشہد کے اندر اشارہ سبابہ کی سنت کو خوب ترجیح دی۔وفات آپ کی ۱۱۴۱ھ میں ہوئی۔
1۔ مشہور صوفی شاعر اور بزرگ بُلّہے شاہ آپ کے مرید اور خلیفہ تھے۔(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)