محمد بن شہاب بن محمد (یا محمود)بن محمد بن یوسف بن حسن خوافی نزیل سمر قند: محدث فقیہ اور علم منطق و معانی وغیرہ کے فاضل تھے۔شہر سلو مد میں ربیع الاول ۷۷۷ھ میں پیدا ہوئے۔سید شریف جرجانی وغیرہ سے سماعت کی۔ذی الحجہ ۸۵۲ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصانیف میں کتاب فی منطق،حاشیہ علی العصند، حاشیہ علیٰ شرح مفتاح تفتازانی،حاشیہ علیٰ طوالع اور حاشیہ علیٰ منہاج بیضاوی مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)