محمد محی الدین عمادی اسکلیبی والد صاحب تفسیر ابی السعود عمادی: بڑے عام فاضل صاحب طریقت و کرامت تھے،پہلے علم ظاہرہ میں مشتغل ہوئےیہاں تک کہ علی قوشجی کی خدمت میں پہنچ کر کمالیت و فضیلت کیا رتبہ حاصل کیا پھر تصوف میں مشغول ہوئے اور مصلح الدین قنوی پھر ابراہیم قیصری سے تصوف کا اشتغال کیا اور درجہ کرامت و حالت کا پایا اور شہر اسکلیب میں ۹۲۰ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)