سید محمد نسیب بن حسین بن یحییٰ بن حسن بن عبد الکریم[1]بن محمد بن کمال الدین حسینی دمشقی: ادیب،شاعر،عروضی اور فقیہ تھے۔۱۲۰۱ھ میں پیدا ہوئے۔دیوان شعر کے علاوہ شرح الکافی اور تحفۃ الاسماع بمولد حسن الاخلاق والطباع،آپ کی تصانیف ہیں،آپ نے ۱۲۶۵ھ میں دمشق میں وفات پائی۔آپ کے بیٹے سید محمود بن سید محمد نسیب بن حمزہ دمشقی،ادیب،شاعر،ناظم،اصولی،متکلم، مفسر،محدث اور فقیہ تھے،شام کے مفتی رہے۔۱۲۳۶ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۳۰۵ھ میں وفات پائی۔۲۵سے زائد تصانیف آپ کی یادگار ہیں جن میں الاحادیث المتواترہ،در الاسرار فی تفسیر القرآن بحروف مہمل،غریب الفتاویٰ،القواعد الفقہیہ، مصباح الدراریہ فی اصطلاح الدرایہ فی اصطلاح الہدایہ اور منظومہ جامع صغیر للشیبانی فی الفقہ مشہور ہیں۔
1۔ عبد الکریم کے بھائی سید ابراہیم بن محمد ابن حمزہ دمشقی متوفی ۱۱۲۰ھ کے حالات حدیقہ دوازہم میں گزر چکے ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)