محمد شاہ بن[1]عالی بن یوسف بن محمد بن حمزہ فناری: محی الدین لقب تھا۔ عالم متجر،فقیہ علم اپنے باپ سے ھاسل کیا،جب وہ فوت ہوئے تو پھر خطیب زادہ سے استفادہ کیا۔سلطان با یزید نے پہلے آپ کو مدرسہ بروسا کا مدرس مقرر کیا پھر قسطنطیہ کے مدرس ہوئے پھر سلطان سلیم خاں نے آپ کو پہلے قسطنطیہ کا قاضی مقرر کیا پھر قضاء عسکر اور قضاء اور نہ پر تبدیل ہوئے اور جب ولایت روم ایلی میں عسکر کی قضاء پر مامور تھے تو ۹۲۹ھ میں جوانی کی حالت میں وفات پائی۔’’فخر بزم‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)