محمد بن عبد الحمید یا عبد الرشید بن حسن بن حسین سمر قندی اسمندی: ابو حامد کنیت،علاؤلدین لقب تھا،شہر اسمند کےت،جو سمر قند کے علاقہ میں واقع ہے،رہنے والے تھے اور علاء عالم سے مشہور و معروف تھے فقیہ فاضل اور عالم فاضل اور عالم مناظر تھے،فقہ اشرف علوی سے پڑھی اور علم خلاف و تفسیر میں تصنیفات کیں،ابو المظفر جمال الاسلام سعد کرابیسی مصنف فروق اور شیخ الاسلام نظام الدین عمر بن صاحب ہدایہ نے آپ سے اخذ کیا،کئی ایک مجلد میں ایک تعلیق لکھی اور تفسیر کو املاء کیا۔اصول فقہ میں بذل النظر اور اصول اعتقاد میں ہدایہ نام کتاب تصنیف کی۔اخیر کو مناظرے اور مباحثے ترک کر کے عبادت میں مشغول ہو گئے اور ۴۸۸ھ میں وفات پائی۔[1]
1۔ ولادت ۴۸۸ھ وفات ۵۵۲ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘
(حدائق الحنفیہ)