محمد شاہ بن محمد بن حمزہ فناری: بڑے عالم فاضل،فرید العصر،وحید الدہر، ذکی،نظار،فارس،مچل اپنے باپ کے عارف مذہب تھے۔علوم اپنے باپ سے اخذ کیے یہاں تک کہ رتبۂ کمال کو پہنچے اور اپنے باپ کی حیات میں بروسہ میں مدرسہ سلطانیہ کے مدرس مقرر ہوئے۔ جب کچھ اوپر تیس سال کے ہوئے تو حج کیا اور قاہرہ میں تشریف لاے،پھر کرمان سے اپنے شہر کی طرف مراجعت کی اور ۸۴۰ھ میں انتقال کیا۔’’مسرت علم‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)