محمد بن شہاب ابن یوسف بن عمر بن احمد کردری: ناصر الدین لقب تھا۔ علوم فروع واصول اور منقول و معقول کے جامع تھے اور محمد بن محمد بن شہاب بزازی متوفی ۸۲۸ھ صاحبِ فتاویٰ بزازیہ کے والدِ ماجد تھے۔فقہ آپ نے سید جلال الدین مصنف کفایہ شرح ہدایہ سے پڑھی۔
(حدائق الحنفیہ)