محمد شاذلی بکر الشہیر بالحنفی: فقیہ،واعظ،ختم دائرۂ ولایت قطب عالم، صاحب کمالات ظاہری وباطنی اور ایک ان میں سے تھے جن ک خدا تعالیٰ نے دنیا میں تصرف اور تمکن دیا ہے۔آپ سے اکثر غیب کی باتیں اور خرقِ عادات و کرامات ظاہر ہوئے اور اعمیان وارکان نے آپ کی طرف رجوع کیا آپ کے حالات کو بعض علماء نے دو مجلد میں قلم بند کیا۔عرف شعرانی نے کہا ہے کہ آپ نے اس مقام تک علم کا احاطہ نہیں کیا کہ بیان کیا جا سکے۔شامی میں وفات آپ کی ۸۴۷ھ میں لکھی ہے،’’گلشنِ ولایت ‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)