محمد بن عراقی قزوینی المعروف[1]بہ طاؤسی: ابو الفضل کنیت رکن الدین لقب تھا۔ امام فاضل علامۂ مناظر علم خلاف کے ماہر متجر تھے۔علم شیخ رضی الدین نیشا پوری سے حاصل کیا اور علم خلاف میں تین تعالیق تصنیف کیں۔ہمدان میں بہت طالب علم آپ کے پاس جمع ہوئے اور نیز دیگر امصارو بلا و قریبہ و بیعدہ سے استفادہ کے لیے لوگ آنے شروع ہوئے جس سے آپ کی بڑی شہر ت ہوئی اور ۶۰۰ھ میں وفات پائی۔طاؤسی طاؤس بن کیسان کی طرف منسوب ہے جو امام ابو حنیفہ کے شیوخ میں سے ہیں اور تاریخ وفات آپ کی لفظ’’نکتۂ فہم‘‘ سے نکلتی ہے۔
1۔ طاؤسی شافعی المذہب تھے’’معجم المؤلفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)