محمد بن احمد بن محمود بن محمد نصر بن موسیٰ بن احمد ما یمر غی نسفی: امام فاضل محدث کامل تھے۔حدیث کو حجاز و غیرہ میں سنا اور مقری محمد بن منصور امام مدینہ سے روایت کی،آپ سے نجم الدین عمر بن محمد نسفی نے روایت کی اور ماہ ربیع الاول ۴۴۲ھ میں شہر ما یمر غی میں جو نخشب کے کے علاقہ میں بخارا کے راستہ پر واقع ہے، فوت ہوئے[1]
1۔ انکے بیٹے احمد بن محمد ما یمر غی متوفی ۴۸۱ھ بھی مشہور عالم اور فقیہ تھے ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)