محمد[1]بن احمد مکی: ابن الضیاء کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امامِ فاضل،مفسر کامل،شیخ حنفیہ تھے۔آپ نے امام ابی اللیث نصر بن محمد فقیہ سمر قندی کی تفسیر کو تُرکی میں ترجمہ کیا اور ۷۵۴ھ میں وفات پائی۔’’شمس تاباں‘‘تاریخ وفات ہے۔
1۔ ابو البقاء محمد بن احمد بن الضیاء محمد بن العز محمد بن عمر بن سعید بن محمد العمری المکی صفانی الاصل، (بقیہ بر۵۱۱)
(حدائق الحنفیہ)