محمد بن حسن بن عبد الصمد سامسونی: محی الدین لقب تھا۔عالم فاضل، جامع معقول ومنقول تھے،علوم اپنے والد سے پڑھے،پہلے برسا پھر ادرنہ بعد ازاں قسطنطیہ پھر ازنیق میں مدرس مقرر ہوئے اخیر کو سلیم خاں نے اور نہ کا آپ کو قاضی مقرر کیا جہاں آپ نے ۹۱۹ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصنیفات سے سید شریف کی شرح مفتاح اور ان کے حاشیہ شرح تجرید اور تلویح پر حواشی یادگار زمانہ ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)