شمس الدین محمد بن یوسف بن حسن بن محمد بن محمود بن حسن زرندی مدنی انصاری: محدث مسند،راوی،فقیہ اور ناطم تھے۔۷۴۸ھ میں پیدا ہوئے۔حرمِ نبوی میں فقہ وحدیث کا درس دیاکرتے تھے۔شیراز میں بھی درس دیا اور قاضی رہے۔ وہیں ۲۹۳ھ میں انتقال ہوا،ان کی تصانیف میں بغیۃ المرتاح الیٰ طلب الارباح، مولدنبی،نظم درر السمطین فی فضائل المصطفیٰ والمرتضیٰ والبتول والسبطین،معارج الوصول الیٰ معرفۃ آل رسول،مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)