محمد قرہ باغی: محی الدین لقب تھا،عالمِ اجل،فاضل اکمل تھے،علوم اپنے شہر کے علماء سے پڑھے پھر روم میں آکر یعقوب بن سید علی شارح شرعۃ الاسلام سے تکمیل کی اور ازنیق میں مدرس مقرر ہوئے اور اسی جگہ ۹۴۳ھ میں وفات پائی۔ ’’فقیہ مذاہب‘‘ تاریخ وفات ہے۔آپ کی تصنیفات سے حواشی تفسیر کشاف اور تفسیر بیضاوی اور تلویح اور ہدایہ اور شرح وقایہ یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)