احمد بن محمد یا محمد بن احمد المعروف بہ محی الدین عجمی: عالمِ کامل،فقیہ فاضل تھے۔علوم مولیٰ خسرو محمد بن فراموز وغیرہ علماء و فضلاء سے پڑھے،پہلے آٹھ مدارس میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے،پھر شہرادرنہ کے قاضی ہوئے اور اسی جگہ فوت ہوئے۔شرح فرائض سراجیہ پر حواشی لکھے اور شرح وقایہ میں جوباب الشہید ہے اس پر ایک رسالہ تصنیف کیا۔
(حدائق الحنفیہ)