مجالدوالدابی تمیمہ،وہ تابعین سےتھے،خالدالخدارنےابوتمیمہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے روایت کی کہ وہ سواری پرحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھے تھےکہ
سواری کوٹھوکرلگی،میں نے کہا، شیطان غرق ہو،آپ نےفرمایا،ایسامت کہو،کیونکہ اس سےوہ پھولناشروع ہوجاتاہےاور پھیلتے پھیلتےمکان سےبڑاہوجاتاہے،چنانچہ میں نے
اپنی قوت سےاسےپچھاڑاہے،بلکہ ایسےموقعہ پربسم اللہ کہو،اس کی تاثیرسےوہ چھوٹاہوکرمکھی کی طرح ہوجاتاہے۔