ملا ابو الحسن معروف بہ شاہم بابا: عالمِ زمانہ فاضل یگانہ تھے۔ملّا یوسف گنائی متوفیٰ ۱۱۸۴ھ کا قول ہے کہ جب ناظمان خط کشمیر کے اشارہ سے علماء کا مباحثہ ہوتا تھا تو آپ تفسیر بیضاوی اور حاشیہ عصام وغیرہ کی عبارت کو ایسے بیدرنگ پڑھا کرتے تھے کہ جیسے قرآن کو حافظ پڑھتے ہیں۔آپ اکثر حواشی مولوی عبد الحکیم سیالکوٹی کو رد بھی کرتے تھے۔
(حدائق الحنفیہ)