آدم الانطا کی الرومی المعروف بہ ملا خدا وندگار: جلال الدین رومی کے خلفاء میں سے عالم فاضل،عابد زاہد،جامع علومِ صوری اور معنوی،مشہور بہ استاذ تھے اور شہر انطاکیہ میں جو قرمان کےملک میں ساحل بحررومی پر واقع ہے،رہتے تھے، جب سوار ہوتے تھے تو آپکی رکاب میں تقریباً ایک سو مرید وغیرہ ساتھ ہوتے تھے اور باوجود اس کے ہمیشہ عبادت و وعظ میں مشغول رہتے تھے اور مثنوی مولانا روم کو نہایت عمدہ طور سے حل کرتے تھے۔ابتداء میں سخاوت میں بڑی افراط کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کا عطیہ سودینار سے کم نہ ہوتا تھا،اخیر کو حج کے ارادہ سے ماہِ جمادی الاخریٰ ۱۰۶۳ھ کو قاہرہ میں اکر بیمار ہوگئے اور وہیں ماہِ رمضان میں وفات پائی۔ ’’منزلِ فیض الٰہی‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)