مولانا محمد بن مولانا شرف الدین محمد عثمان: شمس الدین لقب تھا اور ملازادہ عثمان سے مشہور تھے۔تمام اقسام کے علوم معقول و منقول میں سر آمد علمائے مارواء النہر بلکہ مقتدائے فضلائے عصر تھے۔خاقان منصور کےعہد میں سمر قند سے بہ ارادہ حج ہرات میں وار ہوئے اور منظور نظر خاقان منصور کے ہوکر حج کو تشریف لے گئے اور زیارت حرمین شریفین سے مراجعت فرماکر ہرات میں سکونت اختیار کی اور کئی سال تک مدرسہ سلطانیہ ور مدرسہ خلاصیہ میں شر فوائد علمیہ اور درس مسائل دینیہ میں مشغول رہے،باجود کمال علم اور کبرسنی اور نور زہد تقویٰ کے موصوف بہ تواضع تھے اور ماہِ ربیع الاول ۹۰۱ھ میں وفت پائی۔’’رہبر صلاح اندیش‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)