محمد بن محمد عینتابی رومی: فاضل علوم اور فقیہ تھے،اناطولی کے قاضی عسکر رہے۔۱۲۳۴ھ میں آیدین میں وفات پائی۔ترجمۃ السیر الکبیر فی الفقہ دو جلدوں میں،تیسیر المسیر فی شرح السیر الکبیر،فضائل جہاد وغیرہ آپ کی تصانیف ہیں۔آپ کے بیٹے مصطفیٰ سعید عینتابی متوفی ۱۲۷۹ھ بھی مشہور فقیہ تھے۔کتاب انتخاب الفقہاء چار جلدوں میں آپ کی یادگار ہے۔
(حدائق الحنفیہ)