ابراہیم بن سلیمان رومی قونوی معروف بہ منطقی: رضی الدین لقب تھا۔ علامہ فاضل،متدین متواضع اور اپنے تلامذہ کے ساتھ برے محسن تھے۔مدت تک دمشق میں مدرسہ نوریہ کےمدرس رہے اور ایک گردہ کثیر نے استفادہ کیا۔ساتھ دفعہ حج کیا اور ۷۳۱ھ[1]میں وفات پائی۔’’مرأۃِ ملک‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ آپ کی تصنیفات سے جامع کبیر کی شرح چھ جلدوں میں اور کتاب منظومہ کی شرح یادگار ہے۔قونوی طرف قونیہ کے منسوب ہے جو ایک مشہور و معروف شہر ملک روم میں ہے۔
1۔ ۷۳۲ھ میں بعمر ۸۰ سال ’’جواہر المضیۃ‘‘ (معجم المؤلفین)
حدائق الحنفیہ