موسیٰ بن سلیمان جو ز جانی : ابو سلیمان کنیت تھی ۔ عالم فضل ،عارف مذہب ، فقیہ متجر ،محدث حافظ اور معلی بن منصور کے مشارک تھے۔فقہ تو امام محمد سے اخذ کی اور مسائل اصول و امالی لکھا اور حدیث کو عبد اللہ بن مبارک وامام ابو یوسف ونیز امام محمد سے سنا۔ خلیفہ مامون نے آپ کو قضا کے لیے کہا تھا مگر آپ نے انکار کیا اور اسّی سال کے ہو کر بعد ۲۰۰ھ کے وفات پائی آپ کی تصنیفات سے کتاب سیر صغیر اور نوادر یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)