مصطفیٰ بن خلیل والد صاحب شقائق نعمانیہ: مصلح الدین لقب تھا،شہر طاشکبری میں ۸۵۷ھ میں پیدا ہوئے،ابتداء میں اپنے والد سے علم پڑھتے رہے، پھر اپنے ماموں محمد نکساری پھر درویش محمد بن خضر شاہ پھر قاضی زادہ پھر مولیٰ علی عربی پھر خواجہ زادہ سے علوم و فنون حاصل کیے اور بروسا میں مدرسہ اسدیہ کے مدرس مقرر ہوئے اور ۹۳۵ھ میں وفات پائی۔آپ بڑے عالم فاضل عابد تھے،بعض مواضع تفسیر بیضاوی اور شرح وقایہ وغیرہ پر رسالے لکھے اور ایک رسالہ حل حدیثی الابتداء اور ایک علم فرائض میں تصنیف کیا۔
(حدائق الحنفیہ)