متوکل بن لیث ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس بن بکیرسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ دمشقی سے،انہوں نےمتوکل بن لیث سے،انہوں نےایک آدمی سےسنا،رسولِ اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجس کےپاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلودہوئے،اس پرجہنم کی آگ حرام ہوگئی چنانچہ میرے دل میں خواہش پیداہوئی،کہ میں بھی اپنےپاؤں
غبارآلودکروں اوراپنی سواری کوآرام دوں، ابن مندہ نےذکرکیاہے،اوریہ صحابی جابربن عبداللہ انصاری ہیں۔