نعمی دختر جعفر بن ابوطالب،عبدالملک بن جریح نے جو حدیث عطاء سے ،انہوں نے اسماء دختر عمیس سے روایت کی ہے،اس میں اس خاتون کا ذکر آتاہے،ایک دن رسولِ اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے نعمی دختر جعفر سے دریافت کیا ،کیا وجہ ہے کہ جعفر کے با ل بچے دبلے پتلے ہیں،کیا انہیں کوئی تکلیف ہے،انہوں نے کہا،نہیں یا رسول اللہ
بیماری کوئی نہیں لیکن انہیں نظر جلدی لگتی ہے،کیا میں ان پر منتر پڑھ دیاکروں،انہوں نے منتر پڑھ کر سنایا،اور آپ نے اجازت دے دی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان
کا ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر کہتے ہیں کہ مجھے اس منتر کاجو ان کی والدہ اسماء پڑھا کرتی تھیں علم ہے،لیکن اولاد جعفر میں نعمی کو میں نہیں جانتا۔