نبعہ حبشیہ ،جو ام ہانی کی لونڈی تھیں،عبدالغنی اور ابن ماکولا نے ان کا ذکر کیا ہے،کلبی نے ابو صالح سے، انہوں نے ام ہانی سے حضورِ اکرم کے اسریٰ کے بارے میں
روایت کی کہ جس رات آپ کو یہ واقعہ پیش آیا حضورِ اکرم ان کے گھر سوئے ہوئے تھے،آپ عشاء کی نماز پڑھ کر سوگئے تھے اور ہم بھی سو گئے تھے قبل از صبح ہم نے آپ
کو بیدار کیا ،آپ نے نماز ادا کی اور ہم نے بھی نماز ادا کی،پھر مجھ سے فرمایا،ام ہانی،رات کو میں نے نمازعشاء پڑھی،پھر میں بیت المقدس گیا،اور وہاں نماز
اداکی، اور پھرصبح کی نماز تمہارے ساتھ پڑھی،پھر آپ باہر جانے کو اُٹھے تو میں نے آپ کی چادر مبارک کا ایک کونہ پکڑا،تو آپ کے شکم مبارک سے کپڑا ہٹ گیا،تو
ایسا دکھائی دیا،کہ کتانِ قبطی کا تھا ن ہے، میں نے گزارش کی،اے رسول ِخدا!آپ لوگوں سے یہ بات نہ کہیئے گا،ورنہ وہ آپ کو تکلیف دیں گے،اور آپ کی تکذیب کریں
گے،آپ نے فرمایا،بخدا،میں لوگوں کو ضرور بتاؤں گا۔
میں نے اپنی لونڈی نبعہ کو بلایا،اور کہا تم رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پیچھے پیچھے جاؤ اور سنو ،کہ،آپ لوگوں سے کیا کہتے ہیں،اور لوگ آپ کے
بارے میں کیا کہتے ہیں،جب آپ نے لوگوں کو بتایا،تو آپ کی بات سن کر لوگوں کو بڑی حیرت ہوئی،اور انہوں نے آپ سے اس کی دلیل مانگی، راوی نے ساری حدیث بیان
کی،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔