نعیم بن ابوہندایک صحابی سے،مسلم بن ابراہیم نےمحمدبن طلحہ سے،انہوں نےسلیمان بن عثمان سے،انہوں نےابوالرمکاہ سے،انہوں نےنعیم بن ابوہندسےروایت کی،ایک بادیہ
نشین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےکچھ مانگا،اورآپ نے اس کی خواہش پوری کردی،ابنِ مندہ نے مختصراً
ذکرکیاہے۔
اسی حدیث کوابونعیم نےاسی اسنادسے،نعیم بن ابوہندسےزیادہ تفصیل سے بیان کیاہے۔
انہی سے مروی ہے،کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ ہونے کےبعدکوفےآئےتوان کےہوا خواہ اگرکسی شخص کی زبان سےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کوئی کلمہ
خیرسُنتے تواسے پیٹ ڈالتے،جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کواس کاعلم ہواتوکہاکہ اگرآئندہ تمھیں ایساکوئی آدمی ملے تواسےمیرےپاس لےآؤ،ایک دن لوگوں نےایک
عمررسیدہ بادیہ نشین کوکہتےسنا کہ حضرت عثمان شہیدہوکرفوت ہوئے ہیں،حضرت علی رضی اللہ عنہ نےدریافت کیا،تمہارے پاس اس کا کیا ثبوت ہے،اس نے جواب دیا،کہ
حضورکی خدمت میں کچھ طلب کرنےحاضرہواتھا،پھراس نےوہ حدیث بیان کی،جوہم محمدبن سیرین کےترجمے میں بیان کرآئے ہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔