نعیم حماد بن معاویہ حارث خزاعی مروزعی: محدث صد وق فقیہ فاضل اور عارط فرائض مخطی کثیر تھے،جن احادیث میں آپ نے خطا کی ہےان کو ابن عدی نے تلاش کر کےکہا ہے کہ باقی حدیث آپ کی مستقیم ہے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی۔مرو سے آکر مصر میں اقامت اختیار کی تھی لیکن فتنہ قول بہ خلق قرآن میں مصر سے نکالے گئے ۔ آپ ہی نے پہلے پہل مسند جمع کی اور امام ابو حنیفہ سے فرضیت وتر کی روایت کی۔آپ وہی خزاعی ہیں جو امام بخاری اور ابن معین کے شیخ ہیں ۔آپ نے مقام سامرہ میں سجالت جس ۲۲۸ھ میں وفات پائی۔ ’’زیب دہر ‘‘ اور ’’ہاوئ دہر ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)