اسعدی بن ناجی بیگ الشہیر بہ ن اجی زادہ: علم قاسم المعروف بہ قاضی زادہ سے پڑھا یہاں تک کہ رتبہ فضل و کمال کو پہنچے اور شہر بروسا میں مدرس مقرر ہوئے پھر قسطنطیہ کے آٹھ مدارس میں سے ایک مدرسہ پر مقرر ہوئے۔سید شریف کی شرح مفتاح اور شرح وقایہ کے باب الشہید پر آپ نے خوب حواشی لکھے اور نسفی کی کتا ب کو منظوم کیا اور قضائد عربی وغیرہ تصنیف کیے اور ۹۲۲ھ میں وفات پائی۔آپ کا ایک بھائی جعفر چلپی نام تھا جو انشاء پر دازی میں ید طولیٰ رکھتا تھا جس سے سلطان با یزید کاں نے اس کو اپنا درباری بنالیا تھا۔
(حدائق الحنفیہ)