نصر بن احمد بن عباس عیاض: امام دہر فقیہ متجر وحید عصر عارف مزہب تھے،دور دور سے فقہاء و فضلاء وغیرہ واقعات و نوازل میں حل مشکلات اور فتوےٰ کے لیے آپ کےپاس آتے تھے یہاں تک کہ ابی حفص بجلی نواسۂ ابی حفص کبیر سے روایت ہے کہ امام ابو حنیفہ کے مذہب کے صحیح ہونے کی ایک یہ بھی دلیل ہے کہ آپ ان کے مزہب پر تھے،اگر یہ مذہب مختار نہ ہوتا تو آپ اس کے ہر گز پیرونہ ہوتے۔حکیم ابی القاسم سمر قندی کہتے ہیں کہ سو برس کے عرصہ سے آپ جیسا علم و فقہ و تدین میں کوئی عالم فاضل خراسان سے مادراء النہر میں نہیں آیا۔کنیت آپ کی ابو احمد تھی۔فقہ آپ نے اپنے باپ ابی نصر احمد تلمیذ ابی بکر جو زجانی وغیرہ سے حاصل کی اور آپ سے ایک جم غفیر نے اخذ کیا۔
(حدائق الحنفیہ)