امام ابو الفتح نصر بن سلیمان بن عمر منجبی: مقری،بارع،محدث،نحوی اور فقیہ تھے،اپنے علم و فضل اور حسن اخلاق کی وجہ سے اتنے مشہور تھے کہ وزراء، اعیان سلطنت ان کی زیارت کو آتے،سلطان جاشنکیر ان سے بہت محبت کرتا تھا۔ اسی۸۰سال سے زیادہ عمر پائی۔۲۶؍جمادی الاخریٰ ۷۱۹ھ کو قاہرہ میں وفات پائی اور بابِِ نصر کے باہر زوایہ حسینیہ میں دفن ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)