نصر بن زیاد نیسا پوری : فقیہ محدث آمر با لمعروف ، ناہی عن المنکر اور قاضی تھے، ابو محمد کنیت تھی،فقہ امام محمد سے اخذ کی اور حدیث کو عبد اللہ مبارک سے سنا۔آپ کاقاعد ہ تھا کہ آپ ہمیشہ رات کو قائم رکھتے اور ہفتہ میں دوشنبہ و پنجشنبہ اور جمعہ کو روزہ رکھا کرتے تھے،چھیا سٹھ سال کے ہوکر ۲۳۳ھ میں وفات پائی۔ ’’ نجم علم ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)