نسیبہ دخترِ حارث ام عطیہ انصاریہ،وہ اپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا ذکر کنیتوں کے تحت زیادہ تفصیل سے آئے گا،یہ و ہ خاتون ہیں جنہوں نے حضورِاکرم کی صاحبزادی کو
غسل دیا تھا،ان سے حفصہ دختر سیرین نے روایت کی،یہ ابوعمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے انہیں دختر کعب لکھا ہے اور نیز لکھاہے،کہ اسی خاتون نے
حضوراکرم کی صاحبزادی کو غسل دیا تھا،اور ان کا نام امِ عمارہ نسیبہ دختر کعب لکھا ہے،لیکن ابوعمر نے ان کا نام ام عطیہ دختر حارث بیان کیا ہے،اور ان کا نام
نسیبہ دختر کعب کا بھی ذکر کیا ہے،اور ان سے محمد بن سیرین اور ان کی ہمشیرہ حفصہ نے روایت کی ہے،نُسَیبہ کے علاوہ ایک اور خاتون نَسِیبہ نامی ہیں،جن کا پورا
تعارف ام عمارہ نَسیبہ دختر کعب انصاریہ ہے،یہ خاتون حضورِ اکرم کے ساتھ غزوات میں شریک ہوتی تھیں،ان سے ایک حدیث مروی ہے، ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابی
صعصعہ اور حارث بن عبداللہ بن کعب وغیرہ سے روایت کی، واللہ اعلم،تینوں نے ذکر کیا ہے۔