ممتاز العلماء، قائد ِاہلسنّت، استاذالاساتذہ، رہبرِ قوم وملت، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے،
حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ
ممتاز العلماء، قائدِ اہلسنّت، استاذالاساتذہ، رہبرِ قوم وملت ، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، صدرِ اعلیٰ مجلسِ علمائے اسلام مغربی بنگال و بزمِ رضائے مصطفٰے، حضرت علامہ مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا آج بتاریخ 26 دسمبر2016 بروزِ سومواربمطابق 26 ربیع الاول 1438ہجری انتقال ہوگیاہے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
موصوف اس وقت مغربی بنگال کے سب سے بزرگ ہستی تھے۔حضرت کی عمرتقریبا 76سال تھی۔حضرت مولانا قاسم علوی صاحب قبلہ بڑے ملنسار ، خوش اخلاق، نرم دل اور بارعب شخصیت کے مالک تھے، سیدانہ وقار، عالمانہ وجاہت اور خانقاہی انکساری کیجیتی جاگتی مورت تھے..... ہمیشہ بڑے پیار ومحبت سے ملتے اور محبت واپنائیت کے ساتھ "بابو" کہہ کر گفتگو فرماتے.... چہرہ جتنا روبیلا تھا تو اخلاق بہت ہی دل نشیں اور من موہنا تھا..... پورے مغربی بنگال بہار، اڈیشہ ، اور بارہ بنکی یوپی وغیرہ کے علاقوں میں آپ سے بے پناہ محبت رکھنے والوں کا ایک بڑا حلقہ ہے جن میں علماء کی بھی ایک اچھی بڑی تعداد ہے۔
شہرِ کلکتہ میں ایک عظیم الشان ادارہ بنامِ "بزمِ رضائے مصطفٰے"قائم فرمایا جہاں درس وتدریس کے علاوہ وعظ ونصیحت اور ذکرواذکار کا سلسلہ جاری رہتا ۔
اللہ کریم اپنے فضل وکرم سے حضرت کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔
حضرت کے خلفِ صادق کو اہل سنت کیلئے بطور نعم البدل قبول فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ الصلوة والتسلیم۔