نسکیہ ام عمرو بن جلاس،ان سے حبیبہ دختر سمعان نے روایت کی،ابوموسیٰ نے اذناً احمد بن عباس سے، انہوں نے محمد بن عبداللہ (ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے
احمد بن عبداللہ سے، انہوں نےسلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم بن ابی زیاد قطوانی سے،انہوں نے عبداللہ بن موسیٰ
سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل سے،انہوں نے حبیبہ دختر سمعان سے،انہوں نے نسکیہ امِ عمرو سے روایت کی کہ حضرت عائشہ نے غلام کو کہا کہ ان کے لئے ایک بکری ذبح
کرےا تنے میں حضور تشریف لے آئے،آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی،جو آپ نے پھینک دی اور مسجد کو چلے گئے اور دو رکعت نمازاداکرکے واپس آئے اور بستر پر لیٹ
گئے،دریافت فرمایا،کیا کھانے کو کچھ ہے،ہم نے ایک چنگیر میں جَو کی روٹی گوشت کا ایک ٹکڑا،اوجھڑی کا ایک ٹکڑااور بکری کا بازو پیش کیا،اس کھانے میں سے جناب
عائشہ نے اوجھڑی کا ٹکڑا لے لیا،تاکہ دانتوں سے نوچ کر کھائیں،پھر ام المونین نےکہا آج بکری ذبح کی،لیکن اپنے لئے صرف اتنا ہی بچایا،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہٖ وسلم نے فرمایا ،نہیں ،بلکہ تم نے اس کے سوا باقی سارا گوشت اپنےلئے بچالیا ہے،ابو مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔