ابو طالب حسین بن محمد[1]بن علی بن حسن زینبی[2]: نور الہدےٰ لقب،بغداد کے نقیب النقباء اور فقہ حنفی کے زبردست عالم تھے،بڑے وجیہ اور شریف تھے۔ ۴۲۰ھ میں پیدا ہوئے۔بعض بادشاہوں کے پاس سفیر بن کر گئے طالبین اور عباسیوں کے نقیم رہے۔پچاس سال مشہدابی حنفیہ میں درس دیا۔۹۲سال کی عمر میں بھی ہوش و حواس صحیح اور قائم تھے۔ماہ صفر ۵۱۲ھ میں بغداد میں وفات پائی اور امام ابو حنیفہ کے قریب دفن ہوئے۔جواہر المضیہ میں لکھا ہے کہ آپ قاضی القضاۃ محمد دامغانی کے اصحاب میں سے تھے ان سے اور صاحب قدوری ابی بکر رازی سے فقہ حاصل کی،کریمہ بنت احمد سے سماعت کی،ان کے بھائی طراد بن محمد متوفی ۴۹۱ھ طویل عرصے تک نبو عباس کے نقیب النقباء رہے۔
1۔ حسین بن نظام بن خضر بن محمد بن ابی الحسن علی زینبی (جواہر المضیہ)
2۔ پہلے عباسی کی نبت عم زینب بنت سلیمان بن علی بن عبداللہ بن عباس کی اولاد زیبنی کہلاتی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)