مولیٰ غیاث الدین رومی الشہیر بہ پاشا چلپی: جامع معقول و منقول، حاوی فروع واصول تھے علوم احمد بن موسیٰ خیالی اور خواجہ زادہ سے پڑھے،قسطنطیہ میں احمد بن اسمٰعیل کورانی کے مدرسہ میں مدرس مقرر ہوئے پھر اورنہ میں مدرسۂ حلبیہ اور بروسا میں مدرسۂ سلطانیہ کے معلم بنے اور ہر ایک فن میں بے حدوبے حساب رسالے تصنیف کیے اور ۹۲۸ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)