پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
موت العالم موت العالم
اہلسنّت کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید حمزہ علی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز بدھ بعد نمازِ عصر مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439 ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء اس دارِ فانی سے انتقال فرماگئے۔ حضرت کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر دار العلوم امجدیہ کے قریب عالمگیر چورنگی پر آپ کے پیر زادے حضرت علامہ قاضی سید عبد الاحد رشیدی قدیری صاحب زید مجدہ نے پڑھائی، جس میں انجمن ضیائے طیبہ کے بانی، چئیرمین، سرپرستِ اعلیٰ اور دیگر اراکین و عملہ نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔ دعا ہے اللہ پاک حضرت قبلہ کی بخشش و مغفرت فرماکر بلند درجات عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں ابدی ٹھکانہ بنائے اور اہل خانہ و دیگر لواحقین مریدین محبین کو صبر جمیل اور حضرت قبلہ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی توفیقِ رفیق عطا فرمائے۔ (آمین بجاہ النبی الامین ﷺ)
انا للہ وانا الیہ راجعون
چل دیے تم آنکھ میں اشکوں کا دریا چھوڑ کر
رنج فرقت کا ہر اک سینہ میں شعلہ چھوڑ کر
موت عالِم سے بندھی ہے موت عالَم بے گماں
روح عالَم چل دیا عالَم کو مردہ چھوڑ کر
(از: تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی اختر رضا خان بریلوی مد ظلہ العالی)