خلیل بن حسن بن محمد برکیلی رومی: مفسر،فقیہ اور عالم فاضل تھے۔رومی ایلی کے قاضی عسکر رہے،۱۱۲۳ھ میں وفات پائی۔ہدایہ،مختصر،طوالع اصفہانی، حکمۃ العین،اثبات الواجب فناری کی شروح لکھیں،تفسیر سورہ تبارک،تفسیر سورہ ملک، رسالہ الاحقاب اور بہت سی دوسری تصانیف آپ کی یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)