قریبہ دخترابوامیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قرشیہ مخزومیہ،ان کا ذکر ام المومنین ام سلمہ کی حدیث میں ہے،جو ان کی ہمشیرہ تھیں۔
ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے ام سلمہ سے روایت کی،کہ جب زینب کے وضع حمل ہواتو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے،جب میں نے زینب کو
جنا،حضور تشریف لائےنکاح کا مطالبہ کیا،اور نکاح ہوگیا،ابوسلمہ کا بھائی عمار بن یاسر بہن کے پاس تھا،آپ نے ابوسلمہ سے فرمایا،میں آج رات تمہارے گھر آؤں
گا،ابن مندہ،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔
اور ابوموسیٰ نے اس لئے ان کا ذکر کیا ہے کہ ابن مندہ نے ان کے ذکر میں اختصار سے کام لیا ہے اور اگراس طرح کے امور میں بھی استدراک کرناچاہیئے،توپھر کوئی حد نہ
رہےگی،نہ معلوم اس ان کا ذکر کیوں کیا ہے۔