>
قریرہ دختر حارث عتواریہ،ایک روایت میں قریبہ سے پہلے ان کا ذکر آچکا ہے،طبرانی وغیرہ نے ان کاذکر کیا ہے،ان سے ان کی بیٹی عقیلہ دختر عبید بن حارث نے روایت
کی۔
ابو موسیٰ نے کتابتہً ابوغالب سے، انہوں نے ابوبکرسے(ح)ابوموسیٰ نے ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن علی صائع
سے،انہوں نے حفص بن عمرجدی سے ،انہوں نے بکار بن عبداللہ بن برادر موسیٰ بن عبیدہ ریدی سے،انہوں نےموسیٰ سے (ح)ابنِ زیدہ نے طبرانی سے،انہوں نے معاذبن مثنی
سے،انہوں نے علی بن مدینی سے،انہوں نے زید بن حباب سے ،انہوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے،انہوں نے زید بن عبدالرحمٰن سے اور ایک روایت میں علی بن زید بن عبداللہ بن
ابوسلامہ سے ،انہوں نے اپنی والدہ حجہ دختر قریظ سے،انہوں نے اپنی والدہ عقیلہ دخترعبید بن حارث سے روایت کی،انہوں نے کہا،کہ میری ماں قریرہ دختر حارث ،مہاجر
خواتین کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کرنے ابطح کے مقام گئیں،جہاں حضورِاکرم ایک خیمے میں قیام فرماتھے،آپ نے ہم سے اس امر پر بیعت
کی،کہ ہم شرک،چوری،زنااورقتل اولاد کی مرتکب نہیں ہوں گی وغیرہ وغیرہ،پھر ہم نے بیعت کے لئے ہاتھ آگیا بڑھائے،لیکن آپ نے فرمایا،میں خواتین کے ہاتھوں کو نہیں
چھوتا،پھر آپ نے ان کے لئے دعائے مغفرت فرمائی،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیاہے،