عمرو بن الشہیر بہ قاری الہدایہ: سراج الدین لقب تھا،ابتداء میں خیاطت کا کام کرتے تھے پھر تحصیل علوم میں مشغول ہوئے یہاں تک کہ فقہ وغیرہ علوم منقول و معقول ہیں ایسے ماہر ہوئے کہ مذہب حنفیہ اور کثرت تلامذہ میں مشار الیہ زمانہ ہوئے۔مصر میں شیخو نیہ کی مشیخت آپ کے تفویض ہوئی اور ماہ ربیع الآخر ۸۲۹ھ میں وفات پائی۔’’خدیو دہر‘‘ تاریخ وفات ہے۔آپ کی تصانیف سے تعلیقات ہدایہ و فتاویٰ ہدایہ فتاویٰ یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)