قاسم بن خلیل عم صاحب شقائق: قوام الدین لقب تھا۔عالم فاضل،فقیہ کامل تھے۔پہلے اپنے بھائی مصطفی اور اپنے ماموں نکساری سے پڑھا پھر مولیٰ خواجہ زادہ اور مولیٰ لطف اللہ الشہیر بہ لطفی توقاتی متوفی ۹۰۰ھ پھر خطیب زادہ سے علم حاصل کیا اور بروسا میں مدرسہ اسد یہ پھر اسکوب میں مدرسہ اسحٰقیہ کے مدرس مقرر ہوئے اور اسی جگہ ۹۱۹ھ میں وفات پائی۔اکثر کتب مشہور ہ پر آپ کی تعلیقات اور وجود ذہنی میں رسالے موجود ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)