قاضی احمد بن عبد الرحمٰن بن اسحٰق ریغد مونی: جمال الدین لقب ابور ابو نصر کنیت تھی،بخارا کے علاقہ میں ریغد مون ایک قریہ ہے،وہاں شوال کے مہینے ۴۱۴ھ میں پیدا ہوئے۔بڑے عقیل اور اپنے وقت کے امام فاضل تھے۔علم اپنے باپ اور قاضی ابی زید دبوسی اور ابی نصر احمد بن عبد اللہ خیز اخزی سے حاصل کیا۔ آپ سے آپ کے بیٹے اور پوتے محمد بن احمد اور حامد بن محمد نے فقہ پڑھی،بخارا کی قضا آپ کے سپرد ہوئی اور لوگوں نے آپ سے امالی کو لکھا۔رمضان کےت مہینے میں فوت [1]ہوئے۔
1۔ غرما شروط آپ کی نسچ ہے جواہر المضیۃ
(حدائق الحنفیہ)